ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

کبھی تصور نہ کریں کہ دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب ہو سکتاہے:قائداعظم محمد علی جناح

پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں

28 April 2025
Never، imagine، enemy، succeed، intentions، Quaid-e-Azam، Muhammad Ali Jinnah

ایک نیوز:قائد اعظم محمد علی جناح نے30اکتوبر1947کو قوم سےتاریخی خطاب میں فرمایا تھاکہ اگر ہم قرآن پاک سے رہنمائی لیں تو میں ایک بار پھر کہتا ہوں فتح ہماری ہو گی،ایک لمحے کیلئے بھی یہ تصور نہ کریں کہ آپ کے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
 قائد اعظم محمد علی جناح کا کہنا تھا کہ آپ مضبوط ہیں اور آپ کسی سے کم نہیں، آپ ایسی قوم ہیں جس کی تاریخ حیرت انگیز کردار اور بہادری سے بھری ہے، اپنی روایات پر قائم رہتے ہوئے اپنی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کریں، آپ عہد کریں اور پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔
بابائے قوم نے کہا کہ اپنے حوصلے بلند رکھیں، موت سے نہ ڈریں ، ہمارا مذہب ہمیں موت کیلئے ہمیشہ تیار رہنے کا درس دیتا ہے، ہمیں اسلام اور پاکستان کی عزت بچانے کیلئے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے،ایک مسلمان کیلئے نیک مقصد کی خاطر شہادت کی موت سے بہتر کوئی نجات نہیں، ہم صحیح ہیں اور ہم ضرور کامیاب ہونگے۔
 قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ اپنا فرض ادا کریں اور اللہ پر یقین رکھیں،روئے زمین پر کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے،پاکستان زندہ باد۔

>