ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

مرکزی امیر جمیعت اہلحدیث سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے موروں کی تکلیف میں مبتلا تھے

03 May 2025
Central, Ameer, Jamiat Ahle Hadith, Senator, Allama Professor Sajid Mir, passes, away

 ایک نیوز: مرکزی امیر جمیعت اہلحدیث سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔
 خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے موروں کی تکلیف میں مبتلا تھے ، مرحوم نے تقریباً ایک ماہ قبل موروں کا آپریشن کروایا تھا ،مرحوم نے روٹین کے مطابق ناشتہ کیا اور ساتھ ہی ہارٹ اٹیک ہوا۔
بعدازاںڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی ،مرحوم کا جنازہ رات دس بجے علامہ اقبال کالج خادم علی روڈ میں ادا کی جائے گا۔
ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب سے اپنی تعلیم مکمل کی،پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے، ساجد میر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ 
ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا،وزیرِ اعظم نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی جمیعت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

 

>