ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حج کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

حج پر مٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ کی طرف نہ لے جایاجائے

04 May 2025
Saudi, Transport, Authority, issues, advisory, Hajj

ایک نیوز:سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حج کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹرز قواعد وضوابط پر سختی سے عمل کریں، حج پر مٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ کی طرف نہ لے جایاجائے،سیاح حج کے ایام میں مقدس مقامات کی جانب نہیں جاسکیں گے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سہولت فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹر کی گاڑی ضبط کرلی جائےگی،خلاف ورزی کرنے والے ٹر ا نسپو ر ٹر کوایک لاکھ ریال جرمانہ بھی کیا جائےگا۔

دوسری جانب پاکستان میں عازمین حج کی بائیو میٹرک کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے، ائیرپورٹس پر عازمین حج کے بائیو میٹرک کی تصدیق نہ ہونے والے متاثرین کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہو گئی۔
گروپ میں جانے والے عازمین حج کے لئے مشکلات عازمین حج کے گروپ سے رہ جانے والوں کے شکایات کے انبار لگ گئے،وفاقی وزیر سردار یوسف نے مسلے کے حل کےلئے سعودی وزارت حج سے رابطہ کرلیا۔
 بائیو میٹرک کا ایشو پاکستان نہیں بلکہ سعودی عرب کے سسٹم میں ہے،معاملہ حل ہونے کے فورا بعد پہلی دستیاب فلائٹس سے حاجیوں کو بھیج دیا جائےگا۔

>