ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

ملائیشیائی وزیرخارجہ نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات، بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا

04 May 2025
Ishaq Dar, contacts, Malaysian, counterpart, discusses, regional, situation

ایک نیوز: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیائی وزیرِ خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیرِ خارجہ نے انہیں علاقائی صورتِ حال کی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ ملائیشیائی وزیرخارجہ نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات، بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا،انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کو بھی سختی سے مسترد کیا۔
انہوں نے اسے معاہدے کی شقوں اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا،اسحاق ڈار نے قومی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے حق کو محفوظ رکھنے پر زور دیا۔
ملائیشیائی وزیرِ خارجہ حسن نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی،لائشیائی وزیر خارجہ نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی،دونوں راہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتِ حال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

>