ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وفاقی وزراءکی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا

تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے

04 May 2025
President, issues, ordinance, increasing, salaries, federal, ministers,  millions, rupees

ایک نیوز:وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہوں میں 140فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزراءکی تنخواہیں 2 لاکھ 18سے بڑھا کر 5لاکھ 19ہزار کر دی گئیں، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ مراعات و استحقاق ایکٹ 1975 میں ترامیم کاآرڈنینس جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 بھی جاری کردیاہے، یہ آرڈنینس فوری نافذالعمل ہوگا، ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹیکس فوری واجب الادا قرار ہوگا، ایف بی آر کو اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فوری اختیار دے دیا گیا ہے۔
 نوٹس یا کارروائی کے بغیر بینک سے رقم نکلوانے کا نیا قانون نافذ کردیا گیا، ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف سےنواز شریف کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی واہم امورپر گفتگو    

پیداوار اور سٹاک کی نگرانی کے لیے ایف بی آر اہلکار موجود ہوں گے، ایف بی آر دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کو ضبطی کا اختیار دے سکے گا،آرڈیننس نے ایف بی آر کومکمل بااختیار نگران بنا دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ دوسری جانب انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں متنازعہ ترامیم پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
لاہور چیمبر نےپیر کل گیارہ بجے صنعتی و تجارتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ 
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شادنے ایک نیوز سےگفتگو میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹیکس فوری واجب الادا قرار ہوگا، ایف بی آر کو اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فوری اختیار دے دیا گیا ہے۔
 نوٹس یا کارروائی کے بغیر بینک سے رقم نکلوانے کا نیا قانون نافذ کردیا گیا، ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا، پیداوار اور سٹاک کی نگرانی کے لیے ایف بی آر اہلکار موجود ہوں گے۔

>