ویب ڈیسک:برطانیہ میں ایک شہری نے انوکھا کارنامہ کر دکھایا،فائرفائٹرز کیسے کام کرتے ہیں دیکھنے کیلئے اس برطانوی شہری نے اپنا ہی گھر جلا ڈالا۔
یہ واقعہ ہارٹلی پول کے علاقے گلیمس واک میں پیش آیا جس میں آگ لگانے والے ملزم کی شناخت جوشوا بین کے نام سے ہوئی،جوشوا بین نے اپنے فلیٹ کے دروازے کے سامنے ٹوائلٹ پیپر کو آگ لگا کر فائر فائٹرز کو طلب کیا اور اس نے بعد میں دعویٰ کیا کہ وہ اندر پھنس گیا ہے۔
فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور جوشوا کو بچایا، بعدازاں تحقیقات سےپتہ چلا کہ اس شہری نےآگ جان بوجھ کر لگائی تھی جسکے بعد پولیس اس شہری کا پکڑ کر لے گئی، عدالتی کارروائی میں جوشوا بین کو دو سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے اس کے عمل کو انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔