ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل میچزشیڈول کے مطابق ہی ہونگے،آج اسلام آباد کامقابلہ کوئٹہ سے ہوگا 

ٹاس شام 7:30 بجے ہوگا جبکہ میچ کا پہلا گیند رات 8بجے کرایا جائے گا

07 May 2025
PSL, matches, ahead, schedule, Islamabad, Quetta, today

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان سپر لیگ سیزن10کے مقابلے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آج رات راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اُترے گی۔
ٹاس شام 7:30 بجے ہوگا جبکہ میچ کا پہلا گیند رات 8بجے کرایا جائے گا، آج رات کے میچ کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی راولپنڈی میں واپسی ہو رہی ہے، راولپنڈی میں 7، 8، 9 اور 10 مئی کو چار میچز کھیلے جائیں گے۔ 

اس کے بعد گروپ مرحلے کا آخری میچ 11 مئی کو ملتان میں شیڈول ہے,13 مئی کو ایلیمینیٹر میچ راولپنڈی میں ہوگا جبکہ ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل بالترتیب 14، 16 اور 18 مئی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانزکو 7وکٹوں سے شکست دے دی تھی ، ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے،پشاور زلمی کے احمد دانیال نے 3، معاز صداقت اور لوک ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
 پشاور زلمی نے 109رنز کا ہدف 13 اوورز میں حاصل کرلیاتھا،پشاور زلمی کےصائم ایوب نے 49 اور میکس برائنٹ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی اور سی ای او کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہارکیا،سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل میں رواں سال اردو کمنٹری کو شامل کیا گیا، پی ایس ایل فرنچائززکو10 سال کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کیوجہ سے لوگ سٹیڈیمزنہیں آتے ہرفارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنانے پرغور کیا جارہا ہے،پی سی بی حکام نے بریفنگ میں مزید کہا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا ہے۔

>