ویب ڈیسک:سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کیلئےایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے،صارفین اب انسٹا گرام پر ویڈیوز زیادہسپیڈ سے دیکھ سکیں گے۔
میٹا کمپنی کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریلز کی سپیڈکو2گناکردیا گیا ہے،اس فیچر کو استعمال کر نے کیلئےویڈیو سکرین کو کچھ وقت کیلئےدبا کر رکھیں جسکے بعد ویڈیو کی سپیڈ بڑھ جائے گی۔
انسٹا گرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے،ماضی میں یہ فیچر انسٹا گرام کا حصہ نہیں تھا اور اب تصدیق کر رہے ہیں کہ بہت جلد یہ فیچر تمام صارفین کیلئے د ستیا ب ہوگا۔
ترجمان مزید کہنا تھا کہ ریلز کو زیادہ تیز رفتاری سے دیکھنے سے صارفین کو وقت بچانے میں مدد ملے گی،
اس وقت انسٹا گرام ریلز ویڈیوز کا دورانیہ3منٹ تک کیا جاچکا ہے جبکہ کچھ لووگں کے مطابق ریلز ویڈ یو ز کا دورانیہ10منٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک میں 10 منٹ طویل ویڈیوز کو پوسٹ کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوگنا زیادہ رفتار سے دیکھنا بھی ممکن ہے۔