ایک نیوز:شیخ رشید نے موجودہ صورتحال پر اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دعا کریں اللہ تعالی اس ملک میں بہتری کے حالات پیدا کرے،36ہزار لوگ نو مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں،چار ماہ کے اندر فیصلہ ہونا ہے یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دکانداروں تاجروں کے کاروبار میں کمزوری آگئی ہے، میری دعا ہے اللہ تعالی پاکستان کے لیے اس عوام کے لیے بہتری کے حالات پیدا کرے ،مقدمات میں نامزد 36 ہزار لوگوں کے لیے انصاف ہو ۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میری طرح یہاں موجود بھی نہیں تھے لیکن ان کا نام لسٹ میں شامل کیا گیا ،ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالی انصاف دے گا اور انصاف آسمانوں سے آتا ہے بہت جلد انصاف کی فتح ہوگی۔