ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈرپر فالو اپ آپریشنزکیا،کامیاب آپریشنز میں 17خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سے ہتھیار،گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوئے،گزشتہ 3روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71خوارج ہلاک ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز کی کارروائی،54دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں 54 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز نےسینیٹائزیشن آپر یشن کیا،سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ حسن خیل کے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی دہشت گرد اپنے بیرونی آقائوں کے ایما پر کام کر رہے تھے، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، مارے جانے والے دہشت گردوں سے ہتھیار، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمدہوئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے نتیجے میں 17 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گزشتہ 3دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی آپریشن میں71خارجیوں کی ہلاکت سے واضح ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پر عزم اور چوکس ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔