ایک نیوز:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹ سے ہرادیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر157رنز سکور کیے،محمد نواز نے49 رنزکی اننگز کھیلی، اوپنرصاحبزادہ فرحان نے39 رنز بنائے،کوئٹہ کی جانب سے فہیم اشرف نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا،کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
انکے علاوہرائلی روسو نے27 اور فن ایل نے 20 رنز بنائے،اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج کے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے، وہ گروئن انجری کے باعث آرام کر رہے تھے اور ان کی جگہ سلمان علی آغا نےٹیم کی قیادت کی تھی۔
خیال رہے کہ آج پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔