ایک نیوز:پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا بڑا فیصلہ ،وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار کے احکامات پر پاکستانی بندرگاہیں بھارتی جہازوں کیلئے بند کردی گئیں۔
موجود صورتحال کے پیش نظر بھارتی فلیگ کیریئرز پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے، پاکستانی جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے، کسی بھی چھوٹ کی جانچ کرکے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی جہاز کسی پاکستانی بندرگاہ پر نہیں آسکیں گے،پاکستانی وزارت بحری امور نے تاحکم ثانی آرڈر جاری کردیا،پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ جانے سے روک دیا گیا۔