ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

آسٹریلوی انتخابات،وزیرِاعظم انتھونی البانیز ایک بار پھر سے کامیاب

حریف قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو بھاری مارجن سے شکست دی

04 May 2025
Australian, elections, Prime Minister, Anthony Albanese, wins, again

ویب ڈیسک:آسٹریلیا کے قومی انتخابات میں وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے ایک بار پھر سے شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے اپنے حریف قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو بھاری مارجن سے شکست دی، اپوزیشن جماعت کے پیٹرڈٹن نے وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبار کباد دی۔
پیٹرڈٹن کا اپنے حامیوں سے کہنا تھا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے قومی انتخابات میں سابق پولیس افسر پیٹرڈٹن کی اپنی نشست بھی خطرے میں پڑگئی،انتھونی البانیز کی لیبر پارٹی پارلیمنٹ میں بڑی حد تک اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے انتخابی مہم کے دوران قابل تجدید توانائی کو اپنانے، بگڑتے ہوئے رہائشی بحران سے نمٹنے اور بوسیدہ صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھاجبکہ انتخابی مہم کے دوران پیٹر ڈٹن کی جانب سے سرکاری محکموں میں کٹوتی کی پالیسی نے عوام کو نالاں کیا۔
واضح رہے کہ امریکا میں ایلون مسک کی قیادت میں اسی طرح کی کٹوتیاں بدنظمی کا باعث بنی تھیں۔

 

>