ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مُفصّل ڈاکومینٹری جاری

ڈاکومینٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں

04 May 2025
Detailed، documentary، released، Pahalgam، false، flag، operation

ایک نیوز:پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مُفصّل ڈاکومینٹری جاری کر دی گئی،ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے کس طرح جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
ڈاکومینٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں، بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکومینٹری میں شامل ہے،ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی نا قابل تردید شواہد کے ساتھنشان دہی کی گئی ہے۔
 پاکستان نے کیسے بھارتی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں اپنی اعلی حکمت عملی اور بیانیے سے بھارت کو کسی مہم جوئی سے پہلے ہی شکست دی، ڈاکومینٹری کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند

دوسری جانب لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینےکا کھیل بے نقاب کیا گیا ہے،پلوامہ فالس فلیگ حملے کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ لینے کا مودی کا کھیل بےنقاب ، ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیوکلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ، بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرتی رہی مگر ناکام رہی۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریسی رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکرپرسن کو سانپ سونگھ گیا، ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل،مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب، مودی سرکار کا اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کا گندا کھیل منظر عام پر، مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ کرتا ہے۔

>