ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے بھارت نے 6اور 7مئی کی رات تاریکی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارت نے6مقامات پر حملے کئے جس میں 26شہری شہید ہوئے، بھارتی جارحیت میں 46پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق احمد پور شرقیہ میں بھارتی بزدلانہ حملے میں 13شہری شہید ہوئے، مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بربریت کا نشانہ بنایا گی،3شہری شہید ہوئے، کوٹلی میں مسجد عباس پر حملے میں 2 بچے شہید ہوئے،مرید کے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا گیا،3افراد شہید ہوئے۔
سیالکوٹ اور شکر گڑھ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 5 شہری شہید ہوئے ہیں،قوم کی بھرپورحمایت سے مسلح افواج نے دشمن چندلمحوں میں بھرپور جواب دیا ۔
بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا،بھارت میں مودی انتہا پسند اقلیتوں پر زمین تنگ کئے ہوئے ہے،گزشتہ روز میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا،پاک فوج نے اب تک دشمن کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک مسلح ڈرون مارگرایا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری ،بھارت کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کواٹر بھی تباہ
اونتی پور،بھٹنڈا،اکھنو،سرینگر کے قریب بھارتی لڑاکا طیاروں کے ملبے دیکھے جا سکتے ہیں،مارگرائے گئے بھارتی طیاروں میں 3رافیل،ایک سخوئی اورایک مگ 29شامل ہیں،پاک فضائیہ نے دشمن کو اپنی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا۔
پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں،پاک فوج نے مؤثر کارروائی میں ایل او سی پر دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے،پاک فوج کی کارروائی میں بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ،بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ کے سٹرکچر کوبھی نشانہ بنانیکی کوشش کی۔
آبی تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی اقداراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے، ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے،بھارتی حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں 57بین الاقوامی مسافر طیارے موجود تھے ،بھارت نے کئی ملکوں کے شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔
شہادت کو گلے لگانا افواج پاکستان کا طرہ امتیاز ہے، ملکی سرحدوں کا دفاع اور جان قربان کرنا ہمارا نصب العین ہے،پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں کارروائی کی،ہر قیمت پر اپنی آزادی،خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کا بھرپور دفاع کرینگے۔
گزشتہ رات بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں 5جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو بلا اشتعال اور شرم ناک حملہ ہے اور یہ اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیا ہے۔
میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا ہے لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کیجانب سے شر منا ک حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا،بہاولپور میں دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے،سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں،بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اورتصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شیوائی مظفرآباد میں مسجد شہید کر دی ہے ، ایک معصوم بچی جو بلال مسجد شوائی نالہ کے پاس تھی شدید زخمی ہوگئی ہیں اور شوائی نالہ وہ جگہ ہے جہاں کل بین الاقوامی اور قومی میڈیا نے دورہ بھی کیا تھا۔