ایک نیوز:پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کا حق استعمال کرتے ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر لیا، تحمل سے کام لینے کا مشورہ دےدیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے فریقین پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور فریقین کو مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پرواز شہادت،بہادر شاہینوں کے وصیت پر دستخط ،نہ جھجک، نہ خوف
مارکو روبیو نے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے،امریکی وزیر خارجہ کو اسحاق ڈار نے کہاکہ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت باز نہ آیا، صورتحال کو مزید کشیدہ کیا تو پاکستان جواب ضرور دے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے مارکو روبیو پر واضح کیا کہ اگر بھارت بڑھتا ہے تو پاکستان نہیں رکے گا، بنیان مرصوص کے تحت بھارت پر جوابی کارروائی کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے چھ اور سات مئی ؒکی درمیانی شب سے جاری جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا ہے جس میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو،بٹھنڈہ ائیر فیلڈ اوراکھنور ایوی ایشن بیس کو تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن بنیان مرصوص کو چار گھنٹے مکمل ہو چکے ہیں اور پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز، بھارتی ایئربیس ادھم پور، براہموس سٹوریج سائٹ تباہ
پاکستان کی افواج نے بھارت کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
بھارت کی حکومت اور فوج حیران پریشان ہو گئی، پاکستان کی فوج نے بھارت کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ایک بار پھر اپنے دشمن کو ڈٹ کر جواب دیا۔
ہمارے JF-17 تھنڈرز نے انڈیا میں قہر برپا کر دیا، پاکستان کے JF-17 تھنڈر نے بھارت کے سِرسا ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا، پٹھانکوٹ میں ائیر فیلڈ کو نیست او نابود کر دیا گیا۔
پاک فوج نے انڈیا کے براہموس اسٹوریج کو ہی نیست او نابود کر دیا، ایسی اسٹوریج سے انڈیا نے پاکستان پر میزائل داغے تھے، افواج پاکستان نے انڈیا کو بتا کر کروائے کی اور کامیابی حاصل کی۔
ہم نے انڈیا کےبچوں اور عورتوں کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نے انکی ملٹری سائٹس پے اٹیک کیا، بھارت کے ادھم پور ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج نے بھارت کی سپلائی ڈپو اڑی کو ملیا میٹ کر دیا، پاکستانی ڈرون نے دہلی پہنچ کر بھارت کے S-400 دفاعی نظام کو تباہ کیا، ہم اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائِندہ باد!