ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاک بھارت فوجی سربراہان  کے درمیان رابطہ،جنگ بندی پراتفاق 

پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا

10 May 2025

ایک نیوز:بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرام مصری  کے مطابق بھارت و پاکستان کے فوجی سربراہان  نے رابطہ کرکے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی سکرٹری خارجہ وکرام مصری کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ، بھارت و پاکستان نے تمام عسکری کارروائیاں روکنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرام مصری  نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی بری، بحری اور فضائی کارروائیاں آج شام 5 بجے سے بند ہوجائیں گی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او دوبارہ 12 مئی کو دن 12 بجے رابطہ کریں گے، جنگ بندی کا اطلاق بھارتی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے ہوگا۔

>