ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ میرے لئے باعث فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے کے دوران امریکی صدر نے کہا سعودی ولی عہد غیر معمولی انسان ہیں،ان جیسا کوئی نہیں ہے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عظیم شخصیت ہیں، 8سال پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا،مہمان نوازی آج تک نہیں بھولا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا امریکا میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے،دولت واپس آرہی ہے، امریکی عوام نے مجھے اکثریت سے صدر منتخب کیا، سعودی عرب امریکا میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، سعودی عرب امریکا کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، امریکا میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم وہی کر رہے ہیں جو کوئی عقل مند کر سکتا ہے، سعودی عرب کے ساتھ142بلین ڈالر کا دفاعی معاہدہ کر رہے ہیں، سعودی عرب کامیاب اور عظیم مملکت ہے،ولی عہد سعودی عرب کی ترقی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں،سعودی عرب نے گزشتہ8سال میں تیزی سے ترقی کی ہے، سعودی عرب میں شاندار عمارتیں بن رہی ہیں۔