ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی دیدی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کوعالمی امن کیلئے گرین لینڈ پرقبضہ کرناہوگا، امریکی نائب صدر کااہلیہ اوردیگر حکام کے ساتھ گرین لینڈ میں امریکی فوجی اڈے کادورہ ،جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ کی قیادت نہ کی توچین اورروس جیسی طاقتیں کرسکتی ہیں۔
دوسری جانب روسی صدر نے یوکرین میں اقوام متحدہ کے زیر قیادت عارضی حکومت کی تجویز دی ہے، ولادی یمیرپیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کوعارضی طور پراقوام متحدہ کے کنٹرول میں رکھنا چاہے۔
موجودہ یوکرینی صدر جا ئز مزاکراتی پارٹی نہیں،اپنی مدت صدارت پوری کرچکے ہیں،پیوٹن یوکرین نے تجویز کومسترد کرتے ہوئے اسے امن معاہدے میں تاخیر کابہانہ قراردے دیا۔