ایک نیوز:ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا شام میں عبوری قیادت پرنظر رکھے ہوئےہے،شام میں احمد الشرع کےایکشنز مستقبل کی پالیسی طے کریں گے۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ شام کے حکومتی نظام میں تمام گروپس کی نمائندگی اہمیت رکھتی ہے،چاہتے ہیں احمد الشرع شہریوں کے حقوق کاخیال رکھیں،ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے۔
ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ ایران دنیا میں دہشتگرد گروپوں کی حمایت بند کرے ،ٹیمی بروس کاسفری پابندیو ں کے حوالے سے سوال کاجواب دینے سے انکار ،سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے،اس کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا اپنےشہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے،یقینی بنایا ہے امریکا آنے والے غیر ملکی مسافرعوام کیلئے خطرہ نہ بنیں،یہ مسئلہ حل کرنا وقت کاتقاضا ہے، ٹیمی بروس سے وائس آف امریکابند کرنے سےمتعلق سوال کیا ،وفاقی بیوروکریسی کوکم کرنے کیلئے منتخب ہوئےہیں،فیصلہ دھوکہ دہی بدانتظامی کے بارے میں ہے،ایسے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔