ایک نیوز:پی ایس ایل سیزن10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو پینسٹھ رنز سے شکست دے دی۔
لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 201رنزبنائے، فخر زمان نے76 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 19 رنز بنائے، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بناسکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب کراچی کنگز 202رنز کے ہدف کے تعاقب میں 136رنز پرڈھیر ہوگئی،خوشدل شاہ 39،حسن علی 27رنز بنا کر نمایاں رہے،جبکہ شاہین آفریدی اور رشاد حسین نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔