ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

فلسطینی قرارداد پر مبنی بعض میڈیا رپورٹس حقائق کے برخلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے قرارداد میں کسی قسم کی یکطرفہ ترمیم نہیں کی

15 April 2025

ایک نیوز:فلسطین سے متعلق ہیومن رائٹس کونسل قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس  بارے ترجمان  دفترخارجہ نے وضاحت پیش کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطین سے متعلق ہیومن رائٹس کونسل قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس بے بنیاد ہیں،قرارداد پر مبنی بعض میڈیا رپورٹس حقائق کے برخلاف ہیں، قرارداد او آئی سی  کی مشترکہ سالانہ کاوش ہے، جو پاکستان نے بطور کوآرڈینیٹر پیش کی ، قرارداد فلسطینی وفد کی منظوری اور OIC کے مکمل اتفاق کے بعد پیش کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  پاکستان نے قرارداد میں کسی قسم کی یکطرفہ ترمیم نہیں کی، قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مزید غور کے لیے بھیجی گئی ہے،قرارداد کو روکنے یا ختم کرنے کا تاثر غلط ہے،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، کسی بھی بین الاقوامی فورم پر رابطہ نہیں رکھتا، اسرائیلی مفادات کو مدنظر رکھنے کا تاثر بے بنیاد ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ہیومن رائٹس اجلاس میں پاکستان نے مزید دو فلسطین سے متعلق قراردادیں بھی پیش کیں ہیں، پاکستانی وفود نیویارک اور جنیوا میں فلسطینی مؤقف کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں، پاکستان فلسطینی کاز کے ساتھ تاریخی اور غیر متزلزل وابستگی رکھتا ہے۔

>