ویب ڈیسک:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں چینی موبائل فونز کی مانگ میں واضح اضافہ ہوا ہے، عالمی تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ نے اعداد و شمارجاری کر دئیے۔
عالمی تحقیقاتی ادارے کاؤنٹرپوائنٹ کےاعداد و شمارمیں ٹیرف کی جنگ کی وجہ سے موبائل کی طلب میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
عالمی تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق چین کے مختلف موبائل برینڈزکی طلب 29 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد ہو گئی ہے ، جبکہ سام سنگ کی طلب 2فیصد کمی سے 18 فیصد رہی۔
کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق قدرے سستے موبائل 16 ای کی لانچ سے آئی فون کی طلب 19 فیصد پر برقراررہی ہے۔