ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 1.9 فیصد رہی، رپورٹ 

رواں مالی سال جولائی تا فروری تمباکو، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل کی پیداوار میں اضافہ ہوا

15 April 2025

ایک  نیوز:ادارہ شماریات  کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ  کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 1.9 فیصد رہی،فروری 2025 میں بڑے صنعتی شعبے کی پیداوار میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 3.51 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  جنوری 2025 کے مقابلے میں فروری 2025 میں بڑے صنعتی شعبے کی پیداوار میں 5.9 فیصد کمی ہوئی، فروری 2025 کے لیے بڑے صنعتی شعبے کا تخمینہ کردہ کوانٹم انڈیکس نمبر 122.56 ہے، جولائی تا فروری کے لیے تخمینہ کردہ کوانٹم انڈیکس نمبر 115.82 ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق منفی شرح نمو میں تمباکو، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، پیٹرولیم مصنوعات اور آٹوموبائل اہم کردار ادا کر رہے ہیں، غذائی اشیاء، کیمیکلز، سیمنٹ اور لوہے و فولاد کی مصنوعات کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں مالی سال جولائی تا فروری تمباکو، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، غذائی اشیاء، کیمیکلز اور سیمنٹ کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

>