ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

غیر ملکی شائقین کاقومی کرکٹرز کیساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال،خوشدل شاہ کی مزاحمت

نازیبا الفاظ کے استعمال پر خوشدل شاہ نے مزاحمت کی

05 April 2025
cricket,pakistan,newazealand,angry,

 ایک نیوز: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کو ہونے والی شکست پر غیر ملکی شائقین کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

 نازیبا الفاظ کے استعمال پر خوشدل شاہ نے مزاحمت کی جس پرسکیورٹی اہلکاروں نے معاملے کو سنبھال لیا ۔

 ماؤنٹ مونگا نئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری میچ کے اختتام پر غیر شائقین کرکٹ جن کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا انہوں نے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان، سابق کپتان بابر اعظم، خوشدل شاہ، محمد عرفان کو نازیبا گالیاں دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کیویزکا وائٹ واش، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست

پاکستانی نوجوان کھلاڑی خوشدل شاہ غصے میں آ گئے اور انہوں نے شائقین کرکٹ کو روکنے کے لیے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔

 ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق پاکستان ٹیم انتظامیہ کی شکایت پر دونوں شائقین کو فوری طور پر سٹیڈیم سے نکال دیا گیا، پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے بعد کل وطن واپسی کا سفر شروع کرئے گی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی،قومی کرکٹ ٹیم کوون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرناپڑا،نیوزی لینڈ نے پاکستان کوتیسرے ون ڈے میں 43رنزسے ہرادیا قومی کرکٹ ٹیم 265رنزکے ہدف کے تعاقب میں 221رنزپرڈھیر ہو گئی۔

>